بذرگ علیحدگی پسند راہنما اور حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی
نے علامہ اقبال (رح) کو ان کے یومِ وصال پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین
پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محض ایک شاعر اور فلسفی ہی نہ تھے، بلکہ وہ ایک
بلند پائے کے
اسلامی اسکالر تھے، جنہوں نے اسلام کی روخ کو سمجھا تھا۔انہوں نے کہا وہ اسلام کے آفاقی پیغام کے ایک داعی تھے اور انہوں نے اپنا پیغام عام کرنے کے لیے شاعری کو ایک ذریعہ بنایا۔ان کے پیغام کو عام کرنے کی آج بھی اتنی ہی ضرورت ہے، جتنی کہ سو سال پہلے تھی۔